سیول12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 32 نئے کیس درج کئے گئے جسکے بعد متاثرین کی تعداد 10،512 ہو گئی اور 214 کی موت ہوئی ہے ۔ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام مرکز نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 32 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور تین کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ 7،368 لوگ صحتمند ہوئے ۔ اس دوران 24 نئے کیس دوسرے ملک سے آئے ہیں۔عالمی تنظیم صحت نے 11 مارچ کو کووڈ -19 کو عالمی وبا قراردیا تھا۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اب تک دنیا میں17 لاکھ لوگ کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے ۔