سیول ، 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس ( کووڈ – 19 ) کے صرف دو نئے کیسزدرج کئے گئے اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10806 تک پہنچ چکی ہے ۔ وبا کے نئے کیسز میں سے ایک بھی مقامی نہیں ہے ۔ وزارت صحت کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پر یوینشن ( کے سی ڈی سی ) نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 50 مریضوں کو مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ اب تک ملک بھر میں 9333 لوگوں کو مکمل طور پر سے اس وبا سے صحت یا ہو چکے ہیں اور علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وباء سے صرف ایک شخص کی ہلاکت کے ساتھ ہلاک شدگا ن کی تعداد 255 تک پہنچ چکی ہے ۔ جنوبی کوریا میں کورونا وبا کے پھیلاؤ میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے ۔ جس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے قوانین کی نرمی کا اعلان کیا ہے ۔ جنوبی کوریا میں اس وبا کی شرح اموات 2.36 فیصد ہے ۔ حکومت نے 13 مئی سے مرحلہ وار ملک میں اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے اور اس دوران سماجی فاصلے کے ضابطوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔