جنوبی کوریا میں کووڈ کی تیسری لہر شپنگ کنٹینرس میں ہاسپٹل بیڈس کی تیاری

   

سیئول : جنوبی کوریا ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے درمیان ہاسپٹلس میں بستروں کی شدید قلت کے پیش نظر شپنگ کنٹینرس میں ہاسپٹل بیڈس تیار کررہا ہے۔ جنوبی کوریا کے وزیر صحت نے بتایا کہ ہم نازک صورتحال سے گزر رہے ہیں جہاں مخالف کورونا وائرس کوششیں اور میڈیکل سسٹم کی گنجائش اپنی انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو متحرک کرنا چاہتے ہیں۔