سیول۔ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چنگ یوئی یونگ نے جمعہ کو اپنے یوکرائنی ہم منصب دیمترو کولیبا سے فون پر بات کی اورانہیں 3کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا وعدہ کیا۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل مارچ میں سیول نے کیف کو ایک کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کی تھی، جس میں ہیلمٹ، ٹینٹ، کمبل اور 40 ٹن ادویات شامل تھیں۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا، وزیر خارجہ مسٹر چُنگ نے بتایا کہ کوریا کی حکومت نے مارچ میں دیے گئے ایک کروڑ ڈالر کے علاوہ مزید 3کروڑڈالر کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی یوکرین کی مدد کیلئے مسلسل نئے طریقے تلاش کیے جا رہے ہیں۔