سیول : جنوبی کوریا کے ایک چرچ میں یہاں آنے والے 46 افراد کے منہ میں نمک کا پانی چھڑکا گیا تھا کیونکہ ان کا یہ ماننا تھا کہ ایسا کرنے سے کورونا وائرس کے پھیلنے سے بچا جاسکتا ہے ۔ تاہم یہ پانی چھڑکنے سے 46 افراد اس وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نوزل کی مدد سے لوگوں کے منہ میں یہ پانی داخل کیا جا رہا ہے ۔ جنوبی کوریا میں اس وائرس کے متاثرین کی تعداد 8,320 بتائی گئی ہے ۔