سیول: جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ میانمار کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون معطل کر رہا ہے۔ جمعہ کے روز جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ سیول حکومت میانمار کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون معطل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ دیگر شعبوں میں بھی میانمار کے ساتھ تعاون محدود کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ یہ پیش رفت میانمار میں فوجی بغاوت اور فوج کی جانب سے جمہوریت کے حامیوں کے خلاف جاری شدید کریک ڈاؤن کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ امریکہ نے بھی میانمار پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔