جنوبی کوریا :کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ۔346

   

Ferty9 Clinic

سیول ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 142 نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 69 فیصد اضافہ کے ساتھ ہی یہ بڑھ کر 346 ہو گئی ہے ۔کوریا سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (کے سي ڈي سی) کی جانب سے ہفتہ کو جاری حالیہ اعداد و شمار میں یہ اطلاع دی گئی ہے ۔کورنا وائرس کے 103 نئے مریض شمالی صوبہ گیوگسانگ میں ہیں جبکہ دارالحکومت سیول سے تقریبا 300 کلومیٹر دور ڈائیگو میں 28 نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔جنوبی کوریا چین کے بعد اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے ۔