واشنگٹن ۔8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے محکمہ خارجہ نے 800 ملین امریکی ڈالر مالیتی ہیلی کاپٹرس کی جنوبی کوریا کو فروخت کی منظوری دیدی ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے 12MH-60R ملٹی مشن سی ہاک ہیلی کاپٹرس اور اس کی راڈار کے فاضل پرزے اور مواصلاتی و ہتھیار کے آلات کی فروخت بھی منظور کی ہے ۔ جنوبی کوریا کو ایک ایسے وقت ان کی فروخت کو منظوری دی گئی ہے جبکہ شمالی کوریا اور امریکہ میں کشیدگی ہے ۔
