سیول، 21اکتوبر (یو این آئی) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں منگل کو ایک بلند و بالا عمارت میں آگ لگ گئی۔ تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، خبر رساں ایجنسی یونہاپ نے یہ اطلاع دی۔وسطی سیول میں سیول پلازہ کے قریب واقع 16 منزلہ عمارت میں مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 9:46 بجے آگ لگی۔عمارت میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے کیونکہ وہاں مرمت کا کام جاری تھا۔ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
