سیول : جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گون ہے ایک کرپشن اسکینڈل میں سزا پانے کے بعد 20 برس قید کی سزا کاٹ رہی تھیں۔ اس فیصلے سے جنوبی کوریا نے مارچ 2022 کے انتخابات سے قبل ’’سماجی تنازعات کو ختم کرنے‘‘ کی کوشش کی ہے۔جنوبی کوریا کی وزارت انصاف نے 24 دسمبر کو بتایا کہ ملک کے صدر مون جائے نے سابق صدر پارک گن ہے کو معاف کر دیا ہے۔ پارک کو کرپشن کے الزام میں 20 برس سے بھی زیادہ کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ قید کی سزا کاٹ رہی تھیں۔ جنوبی کوریا کی پہلی منتخب خاتون رہنما پارک ملک کے سابق آمر پارک چنگ ہی کی بیٹی ہیں۔کرپشن کے الزامات کے تحت 69 سالہ پارک گن ہے کا 2017 میں مواخذہ کر دیا گیا تھا اور پھر 2018 میں طاقت کے بے جا استعمال اور جبر و ظلم کرنے کے الزام میں انہیں سزا سنائی گئی تھی۔