جنوبی کوریا کی فیکٹری میں آتشزدگی، 20 ہلاک

   

سیول: جنوبی کوریا میں لیتھیم بیٹری کے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں لگنے والی خوفناک آگ میں 20 ملازمین بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی کوریا کے شہر ہواسیونگ میں بیٹری بنانے والی کمپنی ’’ایریسیل‘‘ میں پیش آیا۔ آگ فیکٹری کے گودام میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہیکہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ آگ گودام کے اندر بیٹری سیلز کے پھٹنے سے لگی۔ اس گودام میں تقریباً 35 ہزار بیٹریاں رکھی ہوئی تھیں۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے 4 گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران جلی ہوئی فیکٹری کے ملبے سے 20 افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں۔قریبی ہاسپٹل میں ایک درجن کے قریب زخمی ملازمین کو لایا گیا جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر ہے۔واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔