سیؤل : جزیرہ نما کوریا کے اقتصادی طور پر خوشحال ملک جنوبی کوریا نے خلا میں اپنا راکٹ روانہ کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا کا راکٹ اگر خلا تک کا یہ سفر مکمل کرتا ہے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہو گی۔جنوبی کوریائی خلائی پروگرام میں یہ ایک نئی اور اہم پیش رفت ہے کہ اس کا ملکی ساختہ ایک راکٹ خلا میں روانہ کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس راکٹ کو جمعرات کی شام پانچ بجے روانہ کیا جانا تھا لیکن یہ اعلان کردہ وقت اب گزر چکا ہے اور امکانی طور پر کسی اور وقت پر راکٹ کو خلا کی جانب چھوڑا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اعلان کردہ وقت حتمی نہیں تھا۔ اس مقررہ وقت کے بعد بھی راکٹ کسی وقت روانہ کیا جا سکتا ہے اور اب یہ راکٹ لانچنگ پیڈ سے پرواز بھر چکا ہے۔اس راکٹ کا نام این یو آر آئی (NURI) ہے اور اس کی بیرونی دیوار کو جنوبی کوریائی پرچم سے سجایا گیا ہے۔ یہ راکٹ نارو اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا ہے۔