جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر پر قاتلانہ حملہ

   

Ferty9 Clinic

جنوبی کوریا کی اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما لی جائی میونگ کو منگل کو جنوبی شہر بوسان کے دورے کے دوران گردن میں چھرا گھونپا گیا اور انہیں علاج کے لیے یونیورسٹی کے ہاسپٹل لے جایا گیا۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ لی جائے میونگ کو ہاسپٹل لے جایا گیا۔ حکام نے خبر رساں ایجنسی یونہاپ کو بتایا کہ گوکہ خون زیادہ نکل جانے کا خطرہ ہے لیکن زخم جان لیوا نہیں ہے۔مقامی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور پچاس اور ساٹھ برس کے درمیان کا شخص معلوم ہوتا ہے۔ وہ میونگ سے آٹو گراف لینے کے بہانے ان کے قریب پہنچ گیا تھا۔ حملہ آور نے اچانک چھلانگ لگائی اور میونگ کی گردن پر بائیں جانب چھرا گھونپ دیا۔اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میونگ زمین پر پڑے ہیں اوران کی آنکھیں بند ہیں۔ ان کے آس پاس کے لوگ ان کی گردن پر رومال رکھ کر خون کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ گوکہ خون زیادہ نکل جانے کا خطرہ ہے لیکن زخم جان لیوا نہیں ہے ۔