جنوبی کوریا کے ایر ڈیفنس زون میں چینی ، روسی طیارے داخل

   

سیئول : چار چینی جنگی طیارے اور 15 روسی طیارے گزشتہ روز کوریا ایرڈیفنس زون میں گھس گئے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے یہ بتائی۔ جوابی اقدام کے طور پر کوریا کی ملٹری نے بھی لڑاکا طیارے روانہ کئے۔ جے سی ایس نے کہا کہ یہ واقعہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ چین اور روس کے درمیان مشترکہ ملٹری مشق کا حصہ ہے، لیکن اس واقعہ کا باریک بینی سے تجزیہ کیا جارہا ہے۔ انہیں چاہئے تھا کہ جنوبی کوریا کو پیشگی آگاہ کرتے ۔