جنوبی کوریا کے فوجی اڈہ پر دھماکہ ،7 زخمی

   

سیول، 10 ستمبر (یواین آئی) جنوبی کوریا میں چہارشنبہ کو ایک فوجی اڈہ میں ہونے والے زبردست دھماکہ میں 7افراد زخمی ہو گئے ۔ یونہاپ نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے ۔خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھماکہ صوبہ جیونگی کے شہر پاجو میں صبح 3:30 بجے ہوا، جس میں 7 افراد زخمی ہوئے ۔ فوج دھماکہ کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ اس معاملے میں تفصیلی معلومات کا انتظار ہے ۔