ہانگ کانگ۔ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب سے چین کے شہر ژیامن میں ہفتہ کے روز ملاقات کی کیونکہ جنوبی کوریا چین سے اپنے تجارتی تعلقات بہتر کرنا چاہتا ہے جبکہ یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ اس وقت امریکہ اور چین کے تعلقات میں پہلے جیسی گرم جوشی نہیں رہی۔ اس دورہ سے قبل جنوبی کوریا کے نئے مقرر کردہ وزیر خارجہ چنگ اوئی یونگ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چینی وزیر خارجہ سے بات چیت کے دوران شمالی کوریا اہم موضوع ہوگا۔ دوسری طرف وزارت خارجہ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کا آغاز آج دوپہر میں ہوگا۔ یاد رہے کہ اس ہفتہ کے اوائل میں مسٹر یونگ نے اپنے سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا اور فلپائن کے ہم منصبوں سے بھی ملاقات کی تھی۔