جنوبی کوریا : یون سک یول نئے صدر منتخب‘ جاپان کی مبارکباد

   

سیول : جنوبی کوریا میں پیپلز پاور پارٹی کے رہنما یون سک یول صدر منتخب ہو گئے۔ جنوبی کوریا کے الیکشن کمیشن کے مطابق تمام بیلٹ پیپرز کی گنتی ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات 9 مارچ کو ہوئے تھے، جس میں 77.1 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔دوسری جانب جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے یون سک یول کی کامیابی پر محتاط انداز میں خیر مقدم کیا ہے۔