جنوبی کوریا ۔ امریکہ فوجی مشقوں کا خاتمہ ضروری : شمالی کوریا

   

Ferty9 Clinic

سیول 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا نے آج کہا کہ جب تک جنوبی کوریا اور امریکہ کے مابین مشترکہ فوجی مشقوں کا خاتمہ نہیں ہوتا جس میں شمالی کوریا کو دشمن قرار دیا جا رہا ہے اس وقت تک بین کوریائی بات چیت نہیں ہوسکتی ۔ ڈائرکٹر جنرل برائے امریکی امور کون جونگ گون نے کہا جنوبی کوریا خود فوجی مشقیں کر رہا ہے اور شمالی کوریا کو میزائیل تجربے روکنے کو کہہ رہا ہے جسکے دفاعی مقاصد کیلئے ہیں۔