نئی دہلی : جنوبی گجرات اور سوراشٹرا خطہ کے کئی حصوں میں گزشتہ دو یوم میں موسلادھار بارش ہوئی اور آج محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں میں وسیع تر علاقہ کا احاطہ کرتے ہوئے مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ نے کہا کہ جنوبی گجرات ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب پیدا ہونے والے طوفان کی زد میں آسکتا ہے۔ محکمہ نے مچھیروں کو متنبہ کیا ہیکہ ریاست کے ساحل کے بحیرہ عرب میں نہ جائیں اور 2 اکٹوبر تک ماہی گیری کی اپنی سرگرمیوں کو پوری طرح معطل رکھیں۔ محکمہ نے بتایا کہ سمندر کی حالت اگلے 24 تا 48 گھنٹوں کے دوران مدوجزر سے دوچار ہوسکتی ہے جس کے نتیجہ میں مہاراشٹرا کے ساحلی علاقوں میں بھی زبردست بارش ممکن ہے۔