حیدرآباد 26 اگست (سیاست نیوز ) ریاستی وزیر کے ٹی آر نے ایک ٹوئیٹ کرکے کہا کہ جنوبی ہند کی ریاستیں آبادی کنٹرول سمیت نئی پہلوؤں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ ان کی اطلاعات کے مطابق حد بندی کے تحت جنوبی ریاستوں میں پارلیمانی نشستوں کی تعداد کو کم کرنا ممکن ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ انصاف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہوگا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اگرچیکہ 1951 میں جنوبی ریاستوں کی آبادی 26.2 فیصد تھی جو 2022 تک گھٹ کر 19.8 فیصد رہ گئی ہے۔ شمالی ہند میں آبادی کا تناسب 39.1 فیصد سے بڑھ کر 43.2 فیصد ہوگیا ۔ جنوبی ہند کی آبادی میں 6.4 فیصد کمی آئی جبکہ شمالی ہند کی آبادی میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ایک بزنسمین این انوراگ ریڈی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ 2026 کی حد بندی کا عمل ہندوستانی جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ ہے جس سے جنوبی ہند کی ریاستیں اپنا وجود کھو دیں گی۔ اس پر ردعمل میں کے ٹی آر نے یہ ٹوئیٹ کیا ہے ۔ ن