جنوبی ہند کے شہروں میں حیدرآباد سب سے گرم ترین شہر

   

حیدرآباد۔موسم گرما کی شروعات میں ہی درجہ حرارت میں اضافہ سے عوام کو پریشانی ہورہی ہے۔ جنوبی ہند کے شہروں میں حیدرآباد کو سب سے گرم ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ تحقیق کے بعد کہا کہ حیدرآباد شہر وہ ہے جہاں سب سے زیادہ گرمی رہتی ہے اور یہاں موسم کی سختی زیادہ ہے جبکہ قومی سطح پر درجہ حرارت کا جائزہ لیا جائے تو احمد آباد اور کولکتہ کے بعد حیدرآباد میں سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ اس اعتبار سے حیدرآباد ملک کا تیسرا گرم شہر ہے۔ مارچ کے وسط میں ہی گرمی عروج پر ہے۔ درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس سے بڑھ چکا ہے۔ آنے والے دو ماہ اپریل و مئی میں مزید شدت کی گرمی کا اندیشہ ہے۔ جنوبی ہندوستان میںکیرالا اور کرناٹک میں موسم معتدل رہتا ہے اور گرمی کی شدت کم ہوتی ہے۔