جنوب۔مشرقی فرانس میں لاکھوں مکانات تاریکی میں

   

Ferty9 Clinic

پیرس، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوب۔ مشرقی فرانس میں بھاری برفباری کی وجہ سے تقریبا دو لاکھ مکانات میں بجلی کی سپلائی ٹھپ ہو گئی ہے ۔ بی ایف ایم ٹی وی نے بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی اینڈیس کے حوالے سے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈروم، اردیش، اسرے اور رون محکموں میں بھی بجلی سپلائی میں خلل پیدا ہوگیا ہے ۔ انیڈیس نے جمعرات دیر ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ برفباری کی وجہ سے ایک لاکھ 40 ہزار مکانات میں بجلی کی سپلائی ٹھپ ہو گئی ہے ۔ کمپنی نے بتایا کہ درختوں کے گرنے سے ٹرانسمیشن لائنوں کے ٹوٹنے کی وجہ سے بجلی سپلائی متاثر ہوئی ہے ۔