واشنگٹن،یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوب مشرقی بحرالکاہل علاقے میں ہفتہ کو دیر رات زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جنوب مشرقی بحرالکاہل علاقے میں آئے زلزلہ کے جھٹکوں کی شدت 5.2 تھی۔ زلزلہ کا مرکز 49.9744 ڈگری جنوبی عرض البلد و 114.3858 ڈگری مغربی عرض البلد میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔