بیجنگ، 30 مئی (یو این آئی) جنوب مغربی افریقہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ زلزلہ جمعہ کی صبح 05:36 جی ایم ٹی پر محسوس کیا گیا۔زلزلے کا مرکز زمینی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں اور 53.31 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 9.16 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔