جنوب مغربی انگلینڈ میں فائرنگ، 6افراد ہلاک

   

لندن : ’’فائرنگ کے ایک سنگین واقعہ‘‘ میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانوی پارلیمان کے ایک رکن کے مطابق فائرنگ کے اس واقعہ کا ’’دہشت گردی‘‘ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعہ میں مشتبہ حملہ آور سمیت چھ افراد مارے گئے ہیں۔ ان میں دس برس کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔پولیس نے بتایا کہ انہوں نے جمعرات کی شام کو ’’فائرنگ کے ایک سنگین واقعہ کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔ڈیوون اور کارنوال پولیس نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا،’’جائے واردات پر کئی نعشیں پڑی ہیں اور زخمی ہونے والے کئی افراد کا علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ یہ ایک سنگین واقعہ تھا۔ پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا تھا اور پولیس نے صورت حال کو قابو میں کرلیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس واردات کی تصویریں شائع یا کسی کو ارسال نہ کریں۔جنوب مغربی ایمبولنس سروس نے بتایا کہ فائرنگ اور اس کی بعد کی صورت حال پر قابو پانے کے لیے’’متعدد وسائل بشمول ایسے حالات پر قابو پانے والی خصوصی ٹیمیں (ہارٹ)، متعدد ایمبولنس، ایئر ایمبولنس، ڈاکٹر اور سینئر نیم طبی عملے کو بھیجا گیا۔