حیدرآباد۔ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کی ڈائرکٹر ناگرتنا نے یہ بات بتائی ۔ سیاست سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ میں بارش معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ ہوسکتی ہے ۔ 2021 کی پیش قیاسی میں انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کے معمول سے 35 تا 65 فیصد اضافی ہونے کا امکان ہے ۔گذشتہ سال مانسون میں بھی تلنگانہ میں معمول سے زیادہ بارش ہوئی تھی اور اس سال بھی بارش کی کوئی کمی نہیں رہے گی ۔ معمول کے مطابق بارش ہوگی یا معمول سے زیادہ بارش کا بھی امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ اگسٹ کے دوران تلنگانہ میں بارش زیادہ ہوسکتی ہے ۔