جنوب مغربی مانسون سے حیدرآباد میں ہلکی اور تیز بارش

   

حیدرآباد /20 ستمبر ( سیاست نیوز ) جنوب مغربی مانسون سرگرم ہوجانے کے بعد شہر حیدرآباد میں منگل کی رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج جمعہ کے دن بھی بارش کہیں ہلکی اور کہیں تیز ہوئی ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اور پلاننگ سوسائٹی کے مطابق سب سے زیادہ بارش آسمان گڑھ میں ریکارڈ کی گئی جہاں پر شام 7 بجے تک 36.8 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ اس کے بعد سرور نگر 26 ایم ایم ، سرینگر کالونی 22.5 ایم ایم اور ریڈ ہلز 22 ایم ایم ریکارڈ کی گئی ۔ شہر حیدرآباد میں اس ماہ کے دوران گذشتہ 24 گھنٹے کے اندر ہی اوسطاً31.8 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی گئی ہے کہ آئندہ دو دن تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔