حیدرآباد۔ جنوب مغربی مانسون سے ملک بھر میں بارش امکان ہے کہ معمول کے مطابق ہوگی ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جاریہ سال بارش 96 فیصد سے 104 فیصد کے درمیان ہوسکتی ہے جس میں چار فیصد کی کمی بیشی کی گنجائش ہے ۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر ناگارتنا نے بتایا کہ جنوبی جزیرہ نما کے علاقہ میں91 فیصد سے 107 فیصد تک معمول کی بارش ہوسکتی ہے ۔ سارے ملک میںمانسون کی بارش معمول کے مطابق ہی رہنے کی پیش قیاسی کی جا رہی ہے ۔ تلنگانہ میں بھی مانسون معمول کے مطابق رہے گا ۔ کچھ حصوں میںمعمول سے زیادہ بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ میں کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی بھی ممکن ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں شام کے وقت گرج چمک کا امکان ہے ۔