جنوب مغربی مانسون کا اختتام

   

حیدرآباد : 12 اکٹوبر : جنوب مغربی مانسون تلنگانہ اور ملک بھر سے دستبردار ہوگیا ہے ۔مہاراشٹراور تلنگانہ کے بعض علاقوں سے بھی دستبرداری جلد ہوگی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی انڈومان سمندر اور متصل علاقہ میں طوفانی گرداب سطح سمندر سے 4.5کلومیٹر سے اونچائی پر ہے ۔اس کے زیراثرآئندہ 48گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی خلیج بنگال اور متصل شمالی انڈومان میں ہوا کے دباو میں کمی کا امکان ہے ۔ آئندہ 24گھنٹوں میں یہ مغرب شمال مغرب کی سمت پیشقدمی کر جائے گا۔