حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے اضلاع کھمم ‘ نلگنڈہ ‘ سوریہ پیٹ ‘ وقار آباد ‘ سنگا ریڈی ‘ میدک ‘ کاما ریڈی ‘ اور ناگرکرنول کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں بتایا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ ‘ شمالی ساحلی آندھرا پردیش ‘ یانم اور جنوبی آندھرا پردیش کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ۔ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں کمزور پڑگیا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چتور ضلع میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔