حیدرآباد 6 جون ( سیاست نیوز ) جنوب مغربی مانسون جنوبی ادخلی کرناٹک و ٹاملناڈو ‘ پڈوچیری اور کرائیکل کے مزید حصوں تک پہونچ چکا ہے ۔ جنوب مغربی خلیج بنگال اور جنوب مشرقی خلیج بنگال تک بھی اس کی پیشرفت ہوچکی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ مانسون کی شمالی حد میں بھی اضافہ ہو راہ ہے ۔ مانسون کی کرناٹک کے کچھ علاقوں ‘ سارے ٹاملناڈو اور ائلسیما کے کچھ علاقوں کے علاوہ ساحلی آندھرا پردیش اور سارے جنوب مغربی خلیج بنگال میں پیشرفت کیلئے بھی حالات سازگار ہیں۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی خلیج بنگال اور شمال مشرقی ہندوستان کے مزید حصوں تک بھی یہ مانسون آئندہ دو تا تین دن میں پہونچ سکتا ہے ۔ ودربھا اور اطراف میں ہوا کے دباو میں کمی کی صورتحال بن رہی ہے ۔ اسکے علاوہ مشرقی وسطی خلیج بنگال میں بھی ہوا کے دباو میں کمی درج کی جا رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش یا گرج چمک ہوسکتی ہے ۔