ابوجہ : نائجیریا کے جنوب مغربی علاقے میں منگل کی صبح ایک بس کے ٹرک سے ٹکرانے سے کم از کم دس افراد ہلاک اور سات دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔ٹریفک پولیس نے یہ اطلاع دی ہے ۔فیڈرل روڈ سیفٹی کور کی ترجمان فلورنس اوکیپے نے اوگن ریاست کے دارالحکومت ابیوکوٹا میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ واقعہ لاگوس-عبادان ایکسپریس وے پر کارا پُل پر اس وقت پیش آیا جب بس تیز رفتاری کے باعث کنٹرول کھو بیٹھی۔ محترمہ اوکیپے نے کہا کہ ایکسپریس وے پر ایک انٹرچینج کا راستہ بناتے ہوئے ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور بس آگے چل رہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔