حیدرآباد 17 جولائی (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع سدی پیٹ،وقارآباد، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد، محبوب نگر، ناگرکرنول،ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگولامباگدوال،نلگنڈہ اور سوریہ پیٹ کے بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کاامکان ہے ۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ 18جولائی کو یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگولامباگدوال میں ایسی ہی صورتحال رہے گی۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ریاست کے تمام اضلاع میں بعض مقامات پر 30تا40کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ کے بیشتر مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں معمول کے مطابق ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران محبوب نگر ضلع کے بعض مقامات کے ساتھ ساتھ نارائن پیٹ،ناگرکرنول، نلگنڈہ، ونپرتی اور یادادری بھونگیر ضلع میں بعض مقامات پر بارش کاامکان ہے ۔
