جنوری میںٹرمپ ،یونان کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

   

واشنگٹن،3 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جنوری میں یونان کے وزیر اعظم کائیریاکوس متسوٹاکس سے ملاقات کر کے کئی اہم ایشوز پر بات چیت کریں گے ۔وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔بیان کے مطابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ 7جنوری، 2020 کو وائٹ ہاؤس میں یونان کے صدر کائیریاکوس متسوٹاکس کا استقبال کریں گے ۔ یونان کے صدر اس وقت امریکی دورے پر ہوں گے ۔دونوں لیڈر بلقان اور بحیرہ روم میں استحکام، خوشحالی اور تعاون بڑھانے کے تحت دونوں ممالک کے اسٹریٹجک مفادات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کریں گے ۔یونان شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو) کا ایک اہم رکن ہے ۔ مسٹر متسوٹاکس کے اس دورہ سے امریکہ اور یونان کے درمیان اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعلقات مضبوط ہوں گے ۔