جنوری میں ٹائپ رائٹنگ اور شارٹ ہینڈ کے امتحانات متوقع

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : ٹائپ رائٹنگ شارٹ ہینڈ امتحانات کا آئندہ سال جنوری میں سرکاری طور پر منعقد ہوں گے ۔ یہ بات تلنگانہ ریکگنائزڈ ٹائپ رائٹنگ ، شارٹ ہینڈ اینڈ کمپیوٹر اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری منیش بابو نے بتائی۔ اس خصوصی میں کمشنر ایجوکیشن نوین متل اور سکریٹری سریناتھ سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت پیش کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال 22 اور 23 جنوری کو ٹائپ رائٹنگ 29 اور 30 جنوری کو شارٹ ہینڈ امتحانات منعقد کرنے کا کمشنر نے تیقن دیا اور امتحان فیس کی تاریخ میں 29 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے جب کہ تتکال میں 5 ہزار روپئے فیس کے ساتھ امتحان سے ایک روز قبل تک درخواست حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔۔ ع