نئی دہلی۔ 3 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام)جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم شاداب فاروق نے کہا ہے کہ جنونی قوم پرستی کا نتیجہ ہے کہ گزشتہ ہفتے اُنھیں ایک نوجوان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں خوش قسمتی سے اُن کی جان بچ گئی اور صرف زخم آئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور گیارہویں کا طالب علم ہے ۔ شاداب نے بتایا کہ وہ بندوق بردار کو یہی کہتے ہوئے اُس کی طرف بڑھ رہے تھے کہ بندوق پھینک دو ۔ میں نے دو مرتبہ کہا اور تیسری مرتبہ کہنے پر اُس نے میرے بائیں ہاتھ پر گولی چلا دی ۔