جنکشنس پر غیرضروری ہارن بجانے کا تدارک کرنے

   

شہر میں جلد ہی ’پنشنگ سگنلس ، لگائے جائیں گے

حیدرآباد ۔ 23 فبروری (سیاست نیوز) حیدرآباد میں جلد ہی ٹریفک سگنلس پر ایک ڈیسیبل ۔ سینیٹیومیٹر، ’’پنشنگ سگنل‘‘ ہوگا جو ریڈلائٹ کو جب لیول 85dB (ڈلیبلس) سے متجاز ہوجائے تو پھر جائے گا جس سے کمیوٹرس کو جنکشن پر زیادہ دیر تک انتظار کرنا پڑے گا۔ ممبئی پولیس کی جانبن سے جمعہ کو اس طرح کے ڈیوائس کو لگایا گیا ہے جس کے بعد تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی راماراؤ نے حیدرآباد میں میونسپل اور ٹریفک عہدیداروں پر زور دیا کہ شہر اس طرح کا اقدام کرنے پر غور کیا جائے تاکہ جنکشنس پر غیرضروری ہارن بجانے کے مسئلہ کا سدباب ہو۔ جمعہ کو وزیر آئی ٹی نے ممبئی پولیس کی جانب سے اپ لوڈ کئے گئے ’’پنشنگ سگنل‘‘ کے ایک ویڈیو کے ساتھ ٹوئیٹر پر تلنگانہ کے ڈی جی پی ایم مہندر ریڈی، حیدرآباد کے کمشنر پولیس انجنی کمار اور جی ایچ ایم سی کمشنر ڈی ایس لوکیش کمار کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حیدرآباد میں بھی اس چیز کو اپنائیں یہ وقت کا تقاضہ ہے۔ ممبئی پولیس نے حال میں ’پنشنگ سگنلس‘ لگانے کا اقدام کیا ہے جہاں کئی بڑے جنکشنس میں اسپیشل ڈیسیبل میٹرس کو ٹریفک سگنلس سے جوڑا گیا ہے۔