جنگاؤں میں آسرا پنشن کارڈز کی تقسیم

   


جنگاؤں ۔/27 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی جنگاؤں متی ریڈی یادگیری ریڈی نے این ایم آر گارڈن پر آسرا وظیفہ کے لوگوں میں وظیفہ تقسیم کرتے ہوئے کارڈز دیئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت ہر قوم اور طبقہ کے لوگوں کی مدد کررہی ہے۔ تلنگانہ حکومت نے دلت بندھو کا آغاز کیا ہے جس سے دلتوں کو فائدہ ہورہا ہے۔ آسرا وظیفہ کے تحت کئی غریب لوگوں کو حکومت سے ہر مہینہ وظیفہ مل رہا ہے۔ اولڈ ایج اور بیواؤں کو وظیفہ دے کر حکومت مدد کررہی ہے۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کے بعد سے ایک کے بعد ایک فلاحی پروگرام کرتے ہوئے عوام کی مدد کررہے ہیں۔ چند فرقہ پرست قائدین تلنگانہ کے اچھے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ لوگ ناکام ہوں گے۔ آج بھی عوام ٹی آر ایس پارٹی کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر رکن بلدیہ محمد صمد نے ایم ایل اے متی ریڈی یادگیری ریڈی کو امام ضامن باندھے۔ اس موقع پر مجلس بلدیہ چیرمین جنگاؤں پی جمنا، جائنٹ کلکٹر عبدالحمید نے کہا کہ جنگاؤں میں آسرا وظیفہ نئے لوگوں کو منظور کیا گیا۔ 1126 لوگوں میں آسرا پنشن کے کارڈس تقسیم کئے گئے۔ اس پروگرام میں آر ڈی او، مدھوموہن، میونسپل کمشنر رویندرا، نائب صدرنشین بلدیہ پرساد کے علاوہ دیگر کونسلرز اور ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین موجود تھے۔