جنگاؤں میں بابری مسجد کی بازیابی کیلئے دعاؤں کا اہتمام

   

جنگاؤں /6 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بابری مسجد کی یاد میں 6 ڈسمبر کو آج جامع مسجد جنگاؤں پر بعد نماز ظہر بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر اور ہندوستان میں مسلمانوں کے اوپر ظلم کے خلاف مولانا محمد شاکر حسین نے خاص دعاء کی ۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی جنگاؤں ضلع نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں یہ بہت بڑا دکھ کا کام ہوا ، بابری مسجد کو چند فرقہ پرست طاقتیں ملکر منہدم کیں ۔ اس کا جواب اللہ کی طرف سے ان لوگوں کو ضرور ملیگا ۔ آج ہندوستان بھر میں جگہ جگہ کسی نہ کسی وجہ سے مسلمانوں پر ظلم کیا جارہا ہے ۔ ہم سب مسلمان متحد ہوکر اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں گے تو ضرور فرقہ پرست پارٹیوں کیلئے سبق ہوگا ۔ اس موقع پر رکن بلدیہ محمد ظہیرالدین فرید ، ڈاکٹر نصیر اقبال جانی ، محمد شبیر کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔