5 افراد زخمی، تیز رفتار ٹویرا گاڑی پلٹ گئی، شادی کے رشتہ کیلئے ورنگل سے حیدرآباد جانے کے دوران افسوسناک واقعہ
جنگاؤں ۔ جنگاؤں ضلع کے رگھوناتھ پلی منڈل کے موضع گوردھن گیری کے پاس آج 11 بجے ٹویرا گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرنے کے سبب خطرناک حادثہ ہوا۔ ورنگلچنتل کے رہنے والے حمایت علی اور ان کے ارکان خاندان حیدرآباد لڑکے کی شادی کے رشتہ کے لئے جارہے تھے کہ راستہ میں گوردھن گیری سے پہلے ٹویرا گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوا۔ گاڑی تیز رفتار میں تھی ڈرائیور گاڑی کو کنٹرول نہیں کرسکا۔ گاڑی کئی پلٹیاں کھاتے ہوئے نیچے گر گئی، بہت تیز رفتار میں تھی۔ گاڑی میں جملہ 8 لوگ تھے جس میں 3 مقام حادثہ کے پاس ہی ہلاک ہوگئے۔ باقی 5 لوگوں کو جنگاؤں ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ آفرین بیگم ، فرجاب بیگم، شوکت حسین یہ تینوں ہلاک ہوگئے جبکہ ریحانہ بیگم، رومیند، ماہد، غوثیہ بیگم، احمد علی، روشن بی، حکیم، حمایت زخمی ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کو جنگاؤں ہاسپٹل میں علاج کیا گیا۔ رگھوناتھ پلی ایس ایچ او پولیس پرتوش پنکج کیس درج کرلئے تحقیقات کررہے ہیں۔ ایک ہی خاندان کے لوگ گاڑی میں سوارر تھے بہت بڑا خطرناک حادثہ ہوا۔ ورنگل لاری اسوسی ایشن کے ذمہ دار فیروز کے بھائی حمایت علی ہیں۔ جنگاؤں، رگھوناتھ پلی کے لوگ حادثہ کے پاس بھیڑ میں جمع ہوئے۔ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔