جنگاؤں میں مسجد کی تعمیر میں رکاوٹ اور اعتراض

   

اہلحدیث فاؤنڈیشن کی جانب سے پرمیشن کا حصول ، کے ٹی آر سے اجازت کا مطالبہ

جنگاؤں : جامع مسجد عثمان بن عفانؓ اہلحدیث فاؤنڈیشن کی جانب سے جنگاؤں گنڈلہ گڈہ پر 1192 گز زمین خرید کر رمضان المبارک کے مہینہ میں اہلحدیث کے لوگ Cantainer میں نماز پڑھنے کیلئے زمین پر رکھ کر ایک دو نماز پڑھے ، وہاں پر ایک لیڈی ایڈوکیٹ کے سنیتا رانی نے اعتراض کیا اور یہاں پر مسجد کے کاموں کو روک دیا ۔ لیڈی ایڈوکیٹ نے ایڈیشنل کلکٹر جنگاؤں بھاسکر راؤ کے پاس بھی ایک درخواست پیش کی ۔ ایڈیشنل کلکٹر نے دونوں فریقین کو بلواکر بات کی مگر لیڈی ایڈوکیٹ سنیتا رانی نے کہا کہ یہاں مسجد کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ کالونی والوں کو خلل ہوگا ۔ اس لئے مسجد کے کام کو روکا جائے ۔ ایڈیشنل کلکٹر نے اہلحدیث جنگاؤں صدر محمد غیاث الدین کو کہا کہ آپ لوگ پرمیشن کو درخواست دیں اور اجازت لے کر نماز پڑھیں ، جب تک یہاں پر کوئی کام نہ کیا جائے ۔ ریاستی صدر اہلحدیث شیخ فصیح الدین نے جنگاؤں اراضی کے پاس اخباری نمائندوں سے کہا کہ ریاستی وزیر کے ٹی آر فوری مسجد کی تعمیر کی اجازت دلوائیں اور رمضان المبارک کے مہینہ میں نمازوں کو پڑھنے کی اجازت دیں ۔ لیڈی ایڈوکیٹ کا مکان اراضی کے بازو ہے ان کا موری کا پانی مسجد کی زمین میں سے جارہا ہے اس لئے یہ لیڈی ایڈوکیٹ اپنے فائدے کیلئے کالونی کے لوگوں کو جمع کر کے اس مسجدکے کاموں کو روک رہی ہے ۔ جنگاؤں میں مسجد کے کام کو روکنے پر مسلمانوں میں تشویش ہوئی ۔ فصیح الدین نے کہا کہ پُرامن طریقہ سے اجازت لے کر مسجد کا کام شروع کریں گے ۔ اس موقع پر محمد غیاث الدین ،محمد داڈر ، محمد اکبر ، محمد شاکر اور دوسرے لوگ موجود تھے ۔