جنگاؤں میں مسلمانوں سے عامر علی خان کی ملاقات

   

ورنگل سے واپسی کے دوران محمد جمال شریف کے مکان پر توقف ، تہنیت کی پیشکشی
جنگاؤں۔6 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب عامر علی خان ایم ایل سی و مبصر ضلع ورنگل کانگریس پارٹی نے اپنا دورہ ورنگل مکمل کرنے کے بعد کل رات حیدرآباد روانہ ہوتے وقت محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نائب صدر اقلیتی سل کانگریس تلنگانہ کے جنگاؤں مکان پر توقف کرتے ہوئے مسلمانوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر جنگاؤں کے مسلمانوں نے اُن کی شال پوشی کی ۔ عامر علی خاں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت قائم ہوکر 16 مہینہ ہورہے ہیں ، حکومت کئی ایک فلاحی کام کرتے ہوئے عوام کی مدد کرہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ وقف ترمیمی بل جو مرکزی حکومت پیش کی اس سے مسلمانوں کا بہت بڑا نقصان ہے ۔ عامر علی خاں نے کہاکہ عادل آباد سے نرمل ، نظام آباد ، حیدرآباد تک میں خود اس بل کے خلاف احتجاج کیا ہوں اور حیدرآباد میں دُعا کرتے ہوئے ریالی کا اختتام کیا گیا ۔ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ اس بل کے خلاف احتجاج کریں۔ میں تلنگانہ کے مسلمانوں کیلئے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشش کررہا ہوں ۔ آپ لوگوں کا بھی ساتھ رہنا ضروری ہے ۔ کانگریس پارٹی نے مجھے ایم ایل سی کا عہدہ دیا ہے ۔ میں صدر کل ہند کانگریس پارٹی ملک ارجن کھرگے ، سونیا گاندھی ، راہول گاندھی، تلنگانہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ، صدر پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ تلنگانہ کے جو بھی عوامی مسائل ہیں کونسل میں پیش کروں گا ۔ اس موقع پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے عامر علی خاں ایم ایل سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شال پوشی کی ۔ محمد انکتا ولی ، محمد سلیم الدین ناہد ، محمد ذکی ، محمد رفیع الدین بابا ، محمد سلیم ، محمد سلمان ، احمد ، محمد رافع متین ایڈوکیٹ ، محمد افسر ، محمد انصار اور دوسرے لوگ موجود تھے ۔