جنگاؤں۔ 14؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ لیبر اڈہ گرنی گڈہ جنگاؤں سے میلاد کمیٹی کی جانب سے آج اتوار کو موٹر سائیکل ریالی نکالی گئی جس کا افتتاح سرکل انسپکٹر آف پولیس جنگاؤں دامودر ریڈی نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ امن و شانتی کے ساتھ ریالی کا اہتمام کریں۔ راستہ میں مسافرین کو کسی قسم کی تکلیف نہ دیں۔ مساجد، دواخانہ، مندر کے پاس ہارن اور گاڑیوں کو بلند آواز سے نہ چلائیں اور کسی انسان کو تکلیف نہ دیں۔ یہ ریالی جنگاؤں کے مختلف مقامات سے گزرتے ہوئے جامع مسجد جنگاؤں پہنچی جہاں اس کا اختتام ہوا۔ ریالی میں شرکت کرنے والوں کے لئے طعام کا اہتمام کیا گیا۔ میلاد کمیٹی کے ذمہ داران محمد انور، محمد اقبال، محمد باسط، محمد حمید، محمد مزمل، محمد اعجاز، غوثی، محمد معز، احمد، بابا، عبداللہ، سید جہانگیر حسین، سلیم نے اس کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ، سابقہ کونسلر محمد اعجاز، محمد صمد، محمد اظہرالدین، غوثی، مجو، نعیم، ماجد، علیم الدین کے علاوہ پولیس کے عہدیدار موجود تھے۔