جنگاؤں میں میڈیکل کالج کے قیام کو کابینہ کی منظوری متوقع

   

حیدرآباد۔5۔ مارچ (سیاست نیوز) وزیر پنچایت راج دیاکر راؤ نے جنگاؤں ہیڈ کوارٹر پر میڈیکل کالج کے قیام کیلئے مناسب اراضی کی نشاندہی کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ دیاکر راؤ نے ضلع کلکٹر شیوا لنگیا اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ جنگاؤں میں مختلف مقامات کا دورہ کیا جہاں میڈیکل کالج کے قیام کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ دیاکر راؤ نے کہا کہ حکومت نے ریاست کی آبادی کے اعتبار سے عوام کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے میڈیکل کالجس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دواخانوں میں انفراسٹرکچر سہولتوں میں پہلے ہی اضافہ کیا جاچکا ہے ۔ میڈیکل کالجس کے قیام سے نہ صرف بستروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام کو بروقت طبی امداد حاصل ہوپائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں جنگاؤں میں میڈیکل کالج کے قیام کو منظوری حاصل ہوجائے گی اور بہت جلد تعمیری کاموں کا آغاز ہوگا۔ دیاکر راؤ نے جنگاؤں میں ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ قائم کردہ ٹریٹمنٹ پلانٹس کا افتتاح کیا۔ پلانٹ پر 2.3 کروڑ کا خرچ آیا ہے۔ وزیر نے بتایا کہ 15 پلانٹس کے قیام کیلئے ٹنڈرس طلب کئے گئے تھے۔
ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعہ آبپاشی کی سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سوچھ ابھیان کے تحت تلنگانہ حکومت نے دیہی علاقوں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ ریاست تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ر