جنگاؤں۔/7 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جنگاؤںایم ایل اے مسٹر متی ریڈی یادگیری ریڈی کی جانب سے جنگاؤں ریلوے اسٹیشن سے بس اسٹانڈ چوراستہ تک پلاسٹک کی تھیلیاں بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک بڑی ریالی نکالی گئی۔ رکن اسمبلی جنگاؤں متی ریڈی یادگیری ریڈی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پلاسٹک کے بیاگس کو استعمال کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے اس سے بیماریاں آنے کا اندیشہ ہے، پرانے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کپڑے کی تھیلیوں کا استعمال کریں۔ اگر کوئی یہ کاروبار کررہے ہیں تو ان پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے کیس کئے جائیں گے۔ اس موقع پر جنگاؤں ڈی ایس پی سرینواس ریڈی اے سی پی، مسٹر ونود کمار اور کمشنر بلدیہ جنگاؤں نے بھی مخاطب کیا۔ ریالی میں بنڈایادگیری ریڈی، محمد انور شریف، محمداعجاز سابق رکن بلدیہ، سید جہانگیر ، صدر ٹی آر ایس اقلیتی سیل جنگاؤں محمد انور، محمد مسیح الرحمن، محمد سلیم، محمد عباس ، پی لنگیا، راجو اور دوسرے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔