جنگاؤں ۔ جنگاؤں ضلع کانگریس پارٹی کی جانب سے آج صبح 9 بجے سے ایک بجے تک ستیہ گرہ کیا گیا۔ جنگاؤں ضلع کانگریس کمیٹی صدر جنگارا گھوا ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت کورونا بیماری کو آروگیہ شری کے اندر شامل کرتے ہوئے غریب لوگوں کو علاج کرے۔ بی پی ایل کے تحت جو لوگ ہیں ان تمام لوگوں کا بھی کورونا کا علاج مفت میں کیا جائے۔ ریاستی حکومت تلنگانہ میں کورونا وباء کو پھیلنے سے روکنے میں ناکام ہوئی ہے۔ کئی لوگ سرکاری دواخانوں میں علاج صحیح نہ ہونے کی وجہ سے مرگئے ہیں۔ حکومت فوری کورونا بیماری کا علاج کرے اور ہر ایک فرد کو مفت میں ٹیکہ دے۔ اس موقع پر صدر نشین اقلیتی سل کانگریس محمد جمال شریف ایڈوکیٹ، صدر کانگریس جنگاؤں بچی ریڈی، سابق صدر نشین بلدیہ نیتانارائنا ریڈی، سابقہ مارکٹ کمیٹی چیرمین وائی سدھاکر، محمد غوث، محمد اظہر، مہیندر ریڈی، پانڈو کونسلر اور دوسرے لوگ موجود تھے۔