جنگاؤں میں کھدائی کے دوران دفینہ برآمد

   

جنگاؤں ۔ جنگاؤں ضلع کے پمبرتی گاؤں میں آج کھدائی کے دوران دفینہ برآمد ہوا جس میں قدیم زمانے کے سونا اور چاندی کے زیورات ہیں۔ حیدرآباد کے نرسمہا نے ایک ماہ قبل رئیل اسٹیٹ کیلئے 11 ایکر زمین خریدی تھی اور پلاٹنگ کیلئے اس کی صفائی کیلئے پوکلین اور جے سی بی کا استعمال کیا جارہا تھا اسی دوران دفینہ برآمد ہوا جس میں 17 تولہ سونا اور 10 کیلو چاندی تھی ۔ نرسمہا نے اس کی اطلاع سرکاری عہدیداروں کو دی ۔ جوائنٹ کلکٹراورتحصیلدار نے اس دفینہ کو ضبط کرلیا ۔