مولانا عبدالحفیظ قاسمی نے چیف منسٹر کی درازی عمر اور صحت کیلئے دعا کی
جنگاؤں ۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ کے موقع پر آج مجلس بلدیہ رکن محمد صمد کی قیادت میں جنگاؤں میں مدینہ مسجد گنڈلہ گنڈہ پر خاص دعا کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی رکن اسمبلی جنگاؤں متی ریڈی یادگیری ریڈی نے شرکت کی۔ مولانا عبدالحفیظ قاسمی نے دعا کی۔ اس موقع پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی جنگاؤں ضلع نے کہا کہ جنگاؤں کے مسلمانوں کیلئے قبرستان کی اراضی 5 ایکر ہونا اور مسلم شادی خانہ کیلئے اراضی اور فنڈز منظور کرتے ہوئے تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مسلمانوں کو میتوں کو قبرستان لے جانے کیلئے آخری سفر کی گاڑی بھی منظور کی جائے۔ جنگاؤں کے مسلمانوں کا ایک دیرینہ مطالبہ ہے اس کو منظور کریں۔ ایم ایل اے متی ریڈی یادگیری ریڈی نے کہا کہ میں آپ لوگوں کے مطالبات کو حل کرنے کی کوشش کروں گا اور بھی آپ کے جو بھی مسائل ہیں اس کو بھی مکمل کرنے کا تیقن دیا اور کہا کہ تلنگانہ ریاست نظام سرکار کی ریاست ہے اور گنگا جمنی تہذیب کا گہوار ہ ہے۔ تلنگانہ حاصل ہونے کے بعد یہاں پر کئی ایک ترقیاتی کام انجام ہوئے ، تلنگانہ کے عوام خوش ہیں۔ تلنگانہ حاصل کرنے میں ہر ایک شامل ہے۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بڑی جدوجہد کے بعد تلنگانہ حاصل کیا ہے۔ مولانا عبدالحفیظ قاسمی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی درازی عمر اور صحت کیلئے خاص دعا کی۔ اس موقع پر مدینہ مسجد کمیٹی صدر محمد اطہر، رکن بلدیہ صمد، مولانا فصیح الاسلام ، مولانا شاکر، محبوب شریف، منیر احمد خان، محمد جاوید جلال، محمد انور، محمد عمران، عظمت خان، سمیر خان، فرحان، شاہ نور، افسر، دبیر، ظفیر، محمد سلیم، محمد انور، رفیق ، ریاض ، دیاکر ، لنگیا، رام پرساد اور دوسرے لوگ موجود تھے۔ رکن بلدیہ محمد صمد نے ایم ایل اے متی ریڈی یادگیری ریڈی کی شال پوشی کرتے ہوئے امام ضامن باندھے۔