جنگاوں۔ سرپرست اعلی تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ یونین جنگاؤں محمد جمال شریف کی ہدایت پر مقامی صدر جناب محمد عابد فیصل قریشی اسٹاف رپورٹر روز نامہ منصف نے ڈاکٹر رحیم رامِش ٹی یو ڈبلیو جے یو جنگاوں کے مشیر اور اسٹاف رپورٹر روزنامہ رہنماے دکن اور جناب محمد ظہیرالدین عظیم ا رپورٹر کے ہمراہ کلکٹر ضلع جنگاوں مسٹر سی ایچ شیو لنگیا سے ملاقات کر کے ایک میمورینڈم پیش کیا ۔جس میں TUWJU جنگاوں کے ارکین نے یہ مطالبہ کیا کہ ہر ضلع کی ایکریڈیشن کمیٹی کی طرح اس کمیٹی میں اردو صحافی کو بھی شامل کیا جاے تاکہ اردو صحافیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھای جا سکے اور ان کے دیرینہ مسائل کی یکسوی ہو سکے واضح رہے کہ ضلع جنگاوں کی ایکریڈیشن کمیٹی میں اردو صحافیوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا تھا جس کی وجہ اردو صحافی مایوسی کا شکار تھے ۔اسی شکایت کو دور کرنے کے لیئے TUWJU جنگاوں کے اراکین نے کلکٹر سے ملاقات کر کے ایک یادداشت پیش کی کلکٹر مسٹر سی ایچ شیو لنگیا نے تیقن دیا کہ ایکریڈیشن کمیٹی میں اردو صحافی کو بھی شامل کیا جاے گا انھوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ اردو زبان سے واقف ہیں اور اردو نہایت ہی شیریں زبان ہے اس زبان کی مٹھاس سے وہ کافی متاثر ہیں
