جنگاؤں /24 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب عامر علی خان ایم ایل سی و نیوز ایڈیٹر سیاست سے دفتر سیاست میں محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و نائب صدر اقلیتی سیل کانگریس تلنگانہ ، محمد عبدالنعیم حیدرآباد محمد رافع متین ایڈوکیٹ و صدر مومن یوتھ چیارٹیبل ٹرسٹ جنگاؤں ضلع نے ملاقات کرکے شال پوشی کی اور عامر علی خان ایم ایل سی کو ایک یادداشت پیش کی ۔ اس موقع پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے جناب عامر علی خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اللہ تعالی سے دعاء کی کہ لمبی عمر دے اور صحت دے اور ہر قدم پر کامیابی عطا فرمائے۔ (آمین)